بھاٹی چوک مین ہول واقعہ: غلط معلومات دینے والے افسران کے نام سامنے آ گئے
Web Desk
30 January 2026
بھاٹی چوک میں مین ہول میں ماں اور بچی کے گرنے کے واقعے پر حکومت اور میڈیا کو گمراہ کن معلومات فراہم کرنے والے افسران کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 شاہد وحید نے واقعے سے متعلق غلط بیانی کی۔
ذرائع کے مطابق ماں اور بچی کو نکالنے کی کارروائی ریسکیو 1122 نے انجام دی، تاہم واقعے کی بنیادی ذمہ داری واسا حکام پر بھی عائد ہوتی ہے۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ مین ہول میں پانی کی سطح صرف ایک فٹ ہے اور اتنے پانی میں ڈوبنے کا امکان نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واسا لائن میں ٹائر گزار کر چیک کیا گیا مگر کچھ نہیں ملا اور بظاہر ایسا لگتا ہی نہیں کہ کوئی وہاں گرا ہو، حتیٰ کہ فیک کال ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا۔
دوسری جانب ریسکیو 1122 کے افسر شاہد وحید نے بھی ویڈیو بنا کر افسران کو آگاہ کیا کہ پانی کم ہے، یہاں کوئی گر ہی نہیں سکتا اور باڈی آگے نہیں جا سکتی، لہٰذا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
اس معاملے پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مکمل تحقیق اور سرچنگ کے بغیر بتایا گیا کہ ایسا واقعہ ہوا ہی نہیں۔ جو معلومات انہیں فراہم کی گئیں وہی آگے شیئر کی گئیں، کیونکہ موقع پر موجود افسران ہی اعلیٰ حکام اور میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر غیر ذمہ داری ناقابلِ تصور ہے اور اس وقت فراہم کی گئی معلومات پر یقین کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026