بھکر میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، 2 بچے زخمی
Web Desk
13 July 2026
پنجاب کے شہر بھکر میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، یہ حادثہ بھکر کے جھنگ روڈ پر واقع ‘اڈا جہان خان’ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بے قابو تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار خاتون موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جبکہ ان کے ہمراہ موجود دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان موٹر سائیکل پر قریبی ہسپتال سے اپنا طبی چیک اپ کروانے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اس ناگہانی حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد کار کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور کار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے
13 July 2026
لاہور، واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کی ہلاکت، منیجرسمیت 3 ذمہ دار گرفتار
13 July 2026
لاڑکانہ میں پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار
13 July 2026
کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق
13 July 2026
مریدکے: تیز رفتار ٹرالر نے کار کو روند ڈالا، ساس اور بہو جاں بحق، 3 افراد زخمی
13 July 2026
شہر قائد میں فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد
13 July 2026
پنڈی بھٹیاں میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل
13 July 2026
اوکاڑہ میں کانسٹیبل کی 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
13 July 2026