LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

بیلجیم میں 10 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر ہلاک

Web Desk

1 July 2026

بیلجیم کے مشہور بندرگاہی شہر انٹورپ (Antwerp) میں ایک 10 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق، آتشزدگی کا یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا، جس کے فوراً بعد ریسکیو اداروں، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس سروسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہنگامی طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ متاثرہ عمارت میں امدادی کام اب بھی جاری ہے، تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد اور آگ لگنے کی اصل وجہ کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث متعدد رہائشی اندر ہی پھنس کر رہ گئے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں نے جان کی بازی لگا کر کئی افراد کو عمارت کی بالائی منزلوں سے رسیوں اور فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسی عمارت کی پانچویں منزل پر رہائش پذیر 80 سالہ معمر خاتون جیکلین ہیرین نے آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھولا، انہیں سامنے شدید دھوئیں اور آگ کے شعلوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے فوری طور پر عمارت سے باہر کی طرف دوڑ لگائی اور خوش قسمتی سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پالتو کتے کو بھی ساتھ نکال لائیں، تاہم ان کے دو قریبی پڑوسیوں سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

اسی طرح دسویں منزل کے رہائشی گیرٹ ڈیوولف نے مقامی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ آگ اور دھوئیں کے باعث وہ اور ان کے اہل خانہ خود نیچے اترنے میں ناکام رہے، جس پر انہوں نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپارٹمنٹ کے اندر خود کو بند کر لیا اور بالکونی میں کھڑے ہو کر امداد کا انتظار کیا۔ چند منٹوں بعد ہی فائر فائٹرز نے مستعدی دکھاتے ہوئے انہیں فائر بریگیڈ کی طویل سیڑھی کے ذریعے ریسکیو کر لیا۔

حکام نے جائے وقوعہ کے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ دھوئیں کے زہریلے اور مضر اثرات سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں مکمل طور پر بند رکھیں۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران بیلجیم میں آتشزدگی کے متعدد بڑے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں کچھ روز قبل دارالحکومت برسلز کے ایک بڑے تجارتی گودام میں لگنے والی تباہ کن آگ بھی شامل ہے۔