LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

موجودہ ملکی صورتحال میں سب کی نظریں عدالتوں پر ہیں، مذاکرات کا راستہ کھلا رہنا چاہیے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

10 November 2026

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے قریب دائگل ناکے پر نیاز اللہ خان نیازی اور راجہ یاسر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کا فیصلہ خوش آئند ہے اور عدالتوں کو اپنے احکامات پر عملدرآمد بھی کروانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سب کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ سے ملاقات سے متعلق سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ یہ صرف ایک غیر رسمی ‘ہیلو ہائی’ تھی کیونکہ ان کا بنیادی مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہے اور بات چیت کے راستے کھلے رہنے چاہئیں۔ مولانا فضل الرحمن سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جے یو آئی کے ساتھ باقاعدہ اتحاد نہیں بلکہ آل پارٹیز کانفرنس (APC) کے لیے رابطے جاری ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقدام درست ہے لیکن اسے سیاسی انتقام کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔