بیرسٹر گوہر کا عطا تارڑ کے بیان پر سخت ردعمل، معافی کا مطالبہ
Web Desk
7 February 2026
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کے سنگین واقعات سے گزر رہا ہے اور ایسے حالات میں پوری قوم کو یک زبان ہو کر مذمت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کا بیان قومی اتفاق اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں اور سوگ منا رہے ہیں، اس نازک وقت میں سیاسی الزام تراشی نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی واپسی کے پیچھے پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔
متعلقہ عنوانات
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026
ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک
20 November 2026
جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا
20 November 2026
پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت
20 November 2026
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026