LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

بنوں: تھانہ ڈومیل کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

Web Desk

12 January 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بازوں کا استعمال بھی کیا گیا، تاہم پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔