بنوں:آرمی انجینئرنگ کی گاڑی دریائے میں گرنے سے 4 اہلکار جاں بحق، 2 لاپتہ
Web Desk
5 April 2026
بنوں: بنوں کے علاقے میں فوجی انجینئرنگ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریائے ٹوچی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز 18 اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی سب ڈویژن وزیر بنوں کے علاقے گربز، تھانہ اتمانزئی کی حدود میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 12 اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ 4 اہلکاروں کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ لاپتہ 2 اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دریا میں تلاش کا عمل مکمل ہونے تک جاری رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026