بنگلہ دیش ڈٹ گیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے بھارت نہ جانےکا فیصلہ برقرار
Web Desk
22 January 2026
بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے بھارت نہ جانےکے فیصلے پر ڈٹ گیا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کے درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔مشیر کھیل نے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ ہم کھیلنا چاہتے ہیں ہمیں اب بھی امید ہے کہ آئی سی سی ہماری بات تسلیم کرے گا۔
آصف نذرل کاکہناتھاکہ بھارت میں ہمیں سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، آئی سی سی نے ہمارے تحفظات کو تسلیم نہیں کیا، بھارتی حکومت نے ہمیں قائل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش تک نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ہماری حکومت کا ہے، ہم نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کروانے کی درخواست کی۔ ہم ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں اور ورلڈکپ کے لیے وینیو سری لنکا ہونا چاہیے، کرکٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے وہ ہمارے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں ۔
دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کو آخر تک نہیں چھوڑیں گے، یہ ہمارا حق ہے ہم آئی سی سی سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔ ہم سری لنکا میں کھیلنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ
13 October 2026
ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
13 October 2026
بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا
13 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
13 October 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
13 October 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026