بنگلا دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 44 افراد جاں بحق، لاکھوں شہری محصور
Web Desk
12 July 2026
بنگلہ دیش میں مون سون کی شدید بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں اب تک 44 افراد جاں بحق اور 10 لاکھ سے زائد شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی وزارتِ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق، چٹوگرام، کوکس بازار اور باندربن سمیت 7 اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، جہاں 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد مکانات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے کوکس بازار میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں مٹی کے تودے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ابتر صورتحال کے پیشِ نظر بنگلہ دیشی فوج اور بحریہ کے دستے کشتیوں کے ذریعے متاثرین تک امدادی سامان پہنچا رہے ہیں، جبکہ وزیرِ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اقبال حسین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر قریبی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026