بھارت کا دورہ یا انکار؟ بنگلہ دیش بورڈ کا کھلاڑیوں کے ساتھ فیصلہ کن اجلاس
Web Desk
21 January 2026
ڈھاکا: بھارت جانے کے معاملے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور اسپورٹس منسٹر کے ساتھ کل خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں کھلاڑیوں سے دورۂ بھارت پر واضح رائے لی جائے گی۔
بنگلہ دیش بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بدھ کی شب اسپورٹس منسٹر نذرل اسلام سے ملاقات کی تھی، جس میں ٹیم کی سکیورٹی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت سکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حق میں نہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے بدھ کو بنگلہ دیش کی بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ دینے کے لیے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026