LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ

بنگلہ دیش میں عام انتخابات 12 فروری کو ہوں گے، تاریخ کا باضابطہ اعلان

Web Desk

11 December 2025

ڈھاکا: بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے۔ یہ انتخابات شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والا پہلا بڑا جمہوری عمل ہوں گے، جس روز جمہوری اصلاحات کے چارٹر پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔

قومی نشریاتی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس مرتبہ اوورسیز بنگلہ دیشی شہری پہلی بار پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 12 کروڑ 76 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کریں گے، جبکہ ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر مجموعی طور پر نو گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو ملک کی جمہوری تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کی تاریخی بغاوت کے بعد یہ انتخاب بنگلہ دیش کے نئے سیاسی سفر کی بنیاد ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو شفاف، پُرامن اور مکمل طور پر غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔