LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

صدر بی سی بی نے حکومت سے بات کرنے کیلئے آئی سی سی سے وقت مانگ لیا

Web Desk

22 January 2026

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ حکومت سے مشاورت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے وقت مانگا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور حکومت دونوں ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہاں ہیں، تاہم بھارت ہمارے لیے محفوظ نہیں۔

امین الاسلام کے مطابق بنگلا دیش کی خواہش ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا میں کھیلنے کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

بی سی بی کے صدر اور ڈائریکٹر کی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سپورٹس ایڈوائزر سے ملاقات متوقع ہے، جس میں بھارت میں کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق حتمی سفارشات تیار کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کی عبوری حکومت آج کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر حتمی فیصلہ کر سکتی ہے۔