سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
30 January 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے 29 جنوری 2026 کو بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 41 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
کارروائی کے دوران ہرنائی میں 30 دہشت گرد ہلاک کیے گئے جبکہ پنجگور میں 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے، اور اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کارروائیاں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی۔ پنجگور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی، جو 15 دسمبر 2025 کو ہونے والی بینک ڈکیتی سے متعلق تھی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز سرگرم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026