LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ ابتدائی ملاقات میں ٹرمپ کے ساتھ اچھا رابطہ قائم ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم

آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک

Web Desk

23 September 2026

بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ’آپریشن شعبان 2‘ کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی پر ایک بڑا اور کامیاب آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، بارودی مواد اور گولہ بارود برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کو تمام تر سیکیورٹی خطرات سے پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے، اور ملک سے آخری دہشت گرد کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔