آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں اثرات، بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے
Web Desk
6 February 2026
کوئٹہ: بلوچستان میں جاری آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں ثمرات سامنے آگئے، خطرناک دہشتگردوں کے ایک گروہ نے ریاستِ پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
ذرائع کے مطابق قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔میراک خان چکرانی نے اپنے 25 ساتھیوں سمیت سرنڈر کرتے ہوئے ریاست کے سامنے اطاعت قبول کر لی۔ سرنڈر کرنے والا گروہ ماضی میں ڈکیتی، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔حکام کے مطابق سرنڈر کرنے والے عناصر نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی جمع کرایا۔میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف قائم چکرانی امن فورس میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ردّالفتنہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث دیگر شدت پسند عناصر بھی جلد سرنگوں ہوں گے اور صوبے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026