سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قید بامشقت کا حکم
Web Desk
10 November 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹریفک سب انسپکٹر عطاء اللہ کی گاڑی سے کچل کر ہلاکت کے کیس میں سابق رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔ جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بریت کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کا 4 ستمبر 2020 کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ نے سابق ایم پی اے کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے مقتول کے قانونی ورثاء کو دیت کی رقم ادا کرنے اور ملزم کے فوری ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر کے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ جون 2017 میں کوئٹہ کے جی پی او چوک پر عبدالمجید اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سب انسپکٹر جاں بحق ہو گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026