LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ

Web Desk

22 July 2026

بلوچستان حکومت نے ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر آج رات 9 بجے سے تاحکمِ ثانی مکمل کرفیو نافذ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا ہے۔

معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کرفیو کے دوران تمام شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی اور کسی بھی شخص کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

بابر یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ کرفیو اور انتظامی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کے جانی و مالی تحفظ اور امن کی بحالی کے لیے تمام تر ضروری اور اضطراری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔