ایرانی حملے، بحرین کا سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
Web Desk
28 June 2026
بحرین نے اپنے خلاف مبینہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ حملہ ایران کی جانب سے مملکت کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے خلاف مسلسل اور منظم کارروائیوں کا حصہ ہے، یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ حملوں کا ایک تسلسل ہے۔
بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے 2026 کی قرارداد 2817 پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائے، مبینہ جارحیت کا سلسلہ روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور ذمہ دار عناصر کا احتساب یقینی بنائے۔ بحرین نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے عالمی برادری کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ایک مضبوط اور واضح بین الاقوامی ردعمل ناگزیر ہو چکا ہے۔
بحرینی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی حامی ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہیں، جبکہ مختلف ممالک مسلسل سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026