LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ

بہاولپور میں سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش مبینہ طور گھر سے برآمد

Web Desk

13 July 2026

پنجاب کے شہر بہاولپور میں ایک سنسنی خیز انکشاف کے دوران گزشتہ ایک سال سے لاپتہ خاتون کی لاش مبینہ طور پر اسی کے گھر کے صحن سے برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، نصرت بی بی نامی خاتون ایک سال قبل لاپتہ ہوئی تھی، جس کی لاش ملنے کے بعد مقتولہ کے شوہر کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ سنگدل ملزم نے واردات چھپانے کے لیے گزشتہ سال خود ہی پولیس اسٹیشن میں اپنی اہلیہ کے اغوا کا ایک مبینہ جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا تھا تاکہ کسی کو اس پر شک نہ ہو۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین نے داماد پر شک کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو کارروائی کی درخواست دی تھی، جس کی بنیاد پر پولیس نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کی نشاندہی پر گھر کے صحن سے لاش برآمد کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام سائنسی و مادی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق، مقتولہ نصرت بی بی چار بچوں کی ماں تھی اور اس لرزہ خیز قتل کی تمام زاویوں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔