LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

Web Desk

3 February 2026

کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دورانِ ملاقات آذربائیجان کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، تربیت اور دفاع میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان کو پاک بحریہ کے جاری منصوبوں اور جدید آپریشنز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جو قریبی بحری تعاون پر مبنی ہیں۔ ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔