LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا پاک سعودیہ تعلقات امتِ مسلمہ کی قوت کا سرچشمہ ہیں: مولانا فضل الرحمان ایران نے آبنائے ہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا

پاکستان اور سعودیہ کا خواتین کے حقوق، خاندانی نظام اور مشترکہ تعاون کے فروغ کا اعادہ

Web Desk

12 July 2026

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے مملکت سعودی عرب کی فیملی افیئرز کونسل کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر میمونہ الخلیل سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق، مسلم معاشروں میں خاندانی نظام کے تحفظ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تحت باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی حالیہ سماجی و اقتصادی اصلاحات، وہاں مختلف شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دینِ اسلام نے خواتین کو تعلیم، وراثت، کاروبار اور معاشرتی زندگی میں بھرپور حقوق عطا کیے ہیں، اور امہات المومنین حضرت خدیجہؓ، حضرت عائشہؓ اور خاتونِ جنت حضرت فاطمہؓ کی مبارک زندگیاں دنیا بھر کی خواتین کے لیے بہترین عملی نمونہ ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں خواتین کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے فخر سے بتایا کہ پاکستان مسلم دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے ایک خاتون وزیراعظم کو منتخب کیا، جبکہ آج بھی پاکستانی خواتین ملکی ترقی، سیاست، معیشت اور دیگر قومی شعبوں میں انتہائی نمایاں اور کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور مملکت سعودی عرب نے او آئی سی کے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مسلم امہ میں خواتین کو بااختیار بنانے، خاندانی نظام کے استحکام اور مشترکہ سماجی مفادات کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔