بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے مندر سے 20 کروڑ روپے سے زائد عطیات چوری؛ 8 افراد گرفتار
Web Desk
29 June 2026
بھارتی شہر ایودھیا میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے رام مندر میں جمع ہونے والے عطیات کی گنتی کے نظام میں کروڑوں روپے کی ہوشربا کرپشن اور خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بڑے اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اب تک 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ بینک اہلکار اور مندر ٹرسٹ کے بعض سابق عہدیدار بھی تفتیش کی زد میں آ گئے ہیں۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق عطیات کی گنتی پر مامور عملے نے تقریباً 7 سے ساڑھے 7 کروڑ بھارتی روپے (جو 20 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بنتے ہیں) خرد برد کیے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 70 سے 80 لاکھ روپے نقد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بقیہ رقم اور اثاثوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ تفتیش کے مطابق ملزمان نے اس رقم سے قیمتی جائیدادیں خریدیں، جن میں 65 لاکھ روپے کا مکان، فارم ہاؤس، اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑی (SUV)، مہنگی موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے تقریباً تین ماہ قبل ہی عطیات گننے والے عملے پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ اب تک بینک کے 2 ملازمین کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ پولیس نے کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے مندر ٹرسٹ کے سابق جنرل سیکریٹری چمپت رائے کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے، جبکہ سابق ٹرسٹی انیل مشرا اور گوپال راؤ کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار کیے گئے کئی ملزمان کو سفارش پر نوکری دی گئی تھی اور تعيناتى سے قبل ان کی پولیس ویریفکیشن (تصدیق) بھی نہیں کرائی گئی تھی۔ اس بڑے اسکینڈل کے بعد رام مندر ٹرسٹ نئی بھرتیوں کے لیے سخت قواعد متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے، جس کا حتمی فیصلہ 11 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے، امریکا وعدے پورے کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
29 June 2026
آئندہ چند روز میں امریکا کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات طے نہیں: اسماعیل بقائی
29 June 2026
سینٹ کام سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا اسرائیل اور لبنان کا دورہ، صدر جوزف عون سے ملاقات
29 June 2026
عراق کی ایران کیساتھ منسلک مسلح گروہوں کو ستمبر کے آخر تک ہتھیار ڈالنے کی مہلت
29 June 2026
بھارت؛ 3 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 65 سالہ درندے کو سزائے موت
29 June 2026
مشرق وسطیٰ کی صورتحال، وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
29 June 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے، ترک صدر
29 June 2026
پاکستان کا سلامتی کونسل سے فلسطین میں اسرائیلی آبادکاریاں فوری روکنے کا مطالبہ
29 June 2026