LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں مشہد پہنچا دی گئیں

Web Desk

9 July 2026

مشہد: ایران کے مرحوم رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں لے کر خصوصی طیارہ عراق کے شہر نجف اشرف سے ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچ گیا ہے، جہاں انہیں آج پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ روضۂ امامِ رضا علیہ السلام کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، مشہد میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا الوداعی جلوس پاکستانی وقت کے مطابق کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والا ہے۔ یہ تاریخی جلوس ‘امام رضا ہائی وے’ سے ہوتا ہوا حرمِ امام رضا ؓ پہنچے گا، جہاں باقاعدہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کی رسومات انجام دی جائیں گی۔

رہبرِ اعلیٰ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مشہد اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس وقت مشہد میں دنیا کے 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ 70 ہزار سے زائد غیر ملکی مہمان اور اعلیٰ حکام موجود ہیں۔

  • لاکھوں کی تعداد میں ایرانی شہری اور عقیدت مند بھی اپنے قائد کو الوداع کہنے کے لیے شاہراہوں پر جمع ہیں۔

مشہد لائے جانے سے قبل مرحوم آیت اللہ علی خامنہ ای کی میتوں کو عراق لے جایا گیا تھا، جہاں تاریخی اور رقت آمیز تعزیتی جلوس نکالے گئے: نجف میں روضہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم پر ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں علماء اور زائرین نے شرکت کی۔ نجف کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں کربلا لایا گیا، جہاں بین الحرمین اور روضۂ امام حسین علیہ السلام کے پاس لاکھوں سوگواروں نے اشکبار آنکھوں سے ان کا استقبال کیا اور الوداعی پُرسہ دیا۔

عراق میں تمام مزارات پر حاضری اور الوداعی مراحل مکمل ہونے کے بعد اب ان کی تدفین مشہد مقدس میں ان کی آخری آرام گاہ میں کی جا رہی ہے۔