آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی نجف منتقل، صدر پزشکیان بھی پہنچ گئے
Web Desk
7 July 2026
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی تہران اور قم میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے عراق کے مقدس شہر نجف منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے آخری دیدار اور خراجِ عقیدت کے لیے عراقی شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد جمع ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان شہید رہبر کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے خود نجف پہنچ گئے ہیں، جہاں عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس کے علاوہ پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی بھی نجف میں موجود ہیں۔ شہر میں مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے ایرانی رہنما کو الوداعی خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل جسدِ خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم لے جایا گیا تھا جہاں ان کا جنازہ ادا کیا گیا۔
اس سے قبل دارالحکومت تہران میں ہونے والے جلوسِ جنازہ میں عالمی میڈیا اور سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق ایک کروڑ 20 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ افراد نے شرکت کی۔ ہجوم اس قدر کثیر تھا کہ اسے خلا (اسپیس) سے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلوسِ جنازہ محض ایک روایتی الوداع نہیں بلکہ جنگ کے بعد ایرانی مزاحمت کی ایک طاقتور علامت بن کر سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی ماہرین کے مطابق تہران کے اس تاریخی جنازے نے دنیا خصوصاً امریکا اور اسرائیل کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ ایران کو اندرونی طور پر تقسیم کرنے اور اس کے حصے بخرے کرنے کی بیرونی کوششیں مکمل ناکام ہو گئی ہیں۔ ایران اس مشکل ترین جنگی صورتحال میں بھی محفوظ رہا ہے اور یہی بقا اب اس کی مستقبل کی مذاکراتی حکمتِ عملی کی بنیاد بنے گی۔ اس عوامی سمندر نے ثابت کیا ہے کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) پر ایران کا اثر و رسوخ مزید مضبوط ہوا ہے، اور اب نیوکلیئر پروگرام پر کوئی بھی ممکنہ ڈیل اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے ہی جڑی ہوگی کہ اس اہم بحری گزرگاہ کا کنٹرول ایران کے پاس ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی
7 July 2026
امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا
7 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
7 July 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
7 July 2026
ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ
7 July 2026
ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا
7 July 2026
ریفارم یوکے کے لیڈر نائجل فراج پارلیمنٹ کی نشست سے مستعفی
7 July 2026
ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ
7 July 2026