LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

آسٹریا کا تہران میں سفارت خانہ معمول کے مطابق فعال ہوگیا

Web Desk

3 July 2026

ایران کے دارالحکومت تہران میں آسٹریا کا سفارت خانہ ایک طویل تعطل کے بعد دوبارہ معمول کے مطابق فعال ہو گیا ہے، تاہم قونصلر خدمات کی بحالی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تہران میں قائم آسٹریا کے سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک باضابطہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ یکم جولائی سے سفارت خانے کی معمول کی سفارتی سرگرمیاں اور آپریشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویزا اور دیگر قونصلر خدمات کی دوبارہ بحالی سے متعلق حتمی فیصلہ اور اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریا کے سفارت خانے نے 2025ء میں بعض سکیورٹی اور انتظامی مسائل، جنہیں اس وقت سفارت خانے نے ’’ناقابلِ عبور رکاوٹیں‘‘ قرار دیا تھا، کے باعث اپنی قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔ سفارت خانے کی معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کو ایران اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ سفارتی روابط کی مضبوطی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم عام شہریوں کے لیے قونصلر خدمات کی بحالی کی حتمی تاریخ کا تاحال انتظار ہے