پاکستانیوں کے لیے آسٹریلیا کا ویزا حاصل کرنا مزید آسان، نئی ایپ متعارف
Web Desk
25 November 2025
آسٹریلین ہائی کمیشن پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی شہریوں کے لیے آسٹریلیا کا ویزا اپلائی کرنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے، کیونکہ آسٹریلین بائیومیٹرک ایپ پاکستان میں متعارف کر دی گئی ہے۔
ہائی کمیشن کے مطابق نئی ایپ کے بعد ایسے درخواست دہندگان کو بائیومیٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں، جنہوں نے ماضی میں اپنی بائیومیٹرکس آسٹریلین حکام کو فراہم کر رکھی ہو اور ان کا پاسپورٹ بھی سسٹم میں موجود ریکارڈ سے مطابقت رکھتا ہو۔ اس سہولت سے پاکستانیوں کا وقت اور اخراجات دونوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے بتایا کہ پاکستانی طلبہ، سیاح اور ورک ویزا کے امیدوار اب زیادہ سہولت کے ساتھ درخواست جمع کرا سکیں گے۔ یہ ایپ اس وقت دنیا کے 34 ممالک میں فعال ہے۔
ہائی کمشنر کے مطابق 2026 کے اوائل تک ایپ کو مکمل طور پر عالمی سطح پر چلانے کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
29 September 2026
نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر
29 September 2026