آسٹریلیا میں شدید ہیٹ ویو، جنگلات میں آگ کا خدشہ بڑھ گیا
Web Desk
27 January 2026
آسٹریلیا اس وقت شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث جنوب مشرقی علاقوں کے جنگلات میں آگ کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں فائر ڈینجر وارننگز جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ریاست وکٹوریہ میں گزشتہ روز 48.9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو اب تک کا گرم ترین دن قرار دیا جا رہا ہے۔
نیوساؤتھ ویلز، کوئنزلینڈ اور تسمانیہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی ہیٹ ویو وارننگز نافذ ہیں۔
شدید گرمی کے باعث آسٹریلیا کی دوسری بڑی آبادی والی ریاست وکٹوریہ میں آگ کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں، جہاں اوٹویز کے جنگلات میں پہلے سے موجود آگ تقریباً 10 ہزار ہیکٹر رقبے کو متاثر کر چکی ہے۔
حکام کے مطابق آگ تیزی سے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر وکٹوریہ کے متعدد دیہی علاقوں میں رہائش پذیر سیکڑوں افراد کو گھروں سے انخلا کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026