ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، بکتر بند تباہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
Web Desk
12 January 2026
خیبر پختونخوا: ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی بکتر بند گاڑی (اے پی سی) پر آئی ڈی بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ گومل اسحاق احمد خان سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا کوٹ ولی سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور شہید ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی شیر اسلم خان، ڈرائیور عبدالمجید، ارشد علی، حضرت علی اور احسان اللہ ڈرائیور شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسرا واقعہ لکی مروت میں پیش آیا، جہاں تھانہ صدر کی حدود درہ تنگ کے ساتھ آئی ای ڈی بم دھماکے میں ایس ایچ او رازق خان سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکا خیز مواد پل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا اور ڈی پی او لکی مروت اسی راستے سے گزرنے والے تھے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026