احتجاج کے حوالے سے ہماری پالیسی کلیئر، کسی صورت اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
Web Desk
20 September 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا ہے کہ دارالحکومت میں احتجاج سے متعلق حکومت کی پالیسی بالکل واضح اور دوٹوک ہے، اور کسی کو بھی اسلام آباد میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی تاریخ پرتشدد مظاہروں سے بھری پڑی ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ بھی آ چکا ہے۔ اس لیے قانون کی بالادستی یقینی بناتے ہوئے کسی دباؤ یا نرمی کے بغیر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو ہرگز مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کوہاٹ میں لاشیں گر رہی ہیں اور صوبائی حکومت و وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ممکنہ اتحاد یا مشترکہ احتجاج پر بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کا ‘ڈی این اے’ ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکن پرامن ہیں جن کے جلسوں میں کبھی نقصان نہیں ہوتا، جبکہ پی ٹی آئی کا شیوا توڑ پھوڑ ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کو بھی اسلام آباد نہ آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم
21 September 2026
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
21 September 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط
21 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
21 September 2026
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026