اب مہنگائی کابوجھ اٹھانا مشکل ہوچکاہے، عطاتارڑ، کب تک مہنگاتیل خریدکرسستا بیچتےرہیں گے، مصدق ملک
Web Desk
4 April 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اب حکومت کے لیے مہنگائی کابوجھ اٹھانا مشکل ہوچکاہے۔ عوامی اور گڈز ٹرانسپورٹ کو سبسڈی ملنے سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔لاہور میں مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خطے کے کئی ممالک میں پٹرول کی قلت ہوگئی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں بھی حکومت نے ملک میں پٹرول کی قلت نہیں ہونے دی۔
اُنہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور سبسڈی کا نظام واضح کیا گیا جب کہ قومی قیادت کو آگاہ کیا گیا کہ اب حکومت کے لیے مہنگائی کا بوجھ اٹھانا مشکل ہو چکا ہے، وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام خود کو محفوظ محسوس نہ کریں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پرائسنگ فارمولے پر سخت محنت کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی اور عوامی ریلیف کے لیے پٹرول پر عائد لیوی میں 80 روپے تک کمی لائی گئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورے ملک میں تیل کی قلت نہیں اور حکومت نے ایندھن کی مسلسل فراہمی کا بندوبست کر رکھا ہے، عام آدمی مشکل کا شکار ہو، یہ وزیراعظم کو برداشت نہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کسانوں اور محنت کشوں کو تیل کی قلت سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات کیے، جبکہ ہمسایہ ممالک میں قلت اور لمبی قطاروں کے باوجود پاکستان میں صورتحال مستحکم رہی۔
اس موقع پروفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کا محور عام آدمی کی فلاح ہے، خوراک کی ترسیل کرنے والے ٹرکوں کے لیے ڈیزل پر خطیر رعایت دی جائے گی اور مال بردار گاڑیوں کو ماہانہ 80 ہزار روپے تک سبسڈی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مڈل کلاس طبقے کے لیے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے کمی کا اہم فیصلہ کیا ہے، صاحب حیثیت افراد پر اضافی بوجھ ڈال کر غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی سے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم کا مقصد کسان اور مزدور کے لیے عزت کی زندگی یقینی بنانا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں اور مہنگا تیل خرید کر سستا فروخت کرنا زیادہ عرصے تک ممکن نہیں، اسی لیے مسلسل سبسڈی کا سلسلہ جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی وزیراعظم کا عزم ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے غریب کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور مڈل کلاس کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی، بین الاضلاعی بسوں کو سستا ڈیزل فراہم کر کے کرایوں میں کمی لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم
19 November 2026
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
19 November 2026