عمران خان کی ذاتی معالج سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد
Web Desk
7 February 2026
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ذاتی معالجین کو اڈیالہ جیل میں رسائی دینے کی درخواست خارج کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں ذاتی معالج کی سہولت حاصل رہی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی بھی برابری کے سلوک کے مستحق ہیں۔ فیصل ملک نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں آنکھوں کی ٹریٹمنٹ کا انتظام موجود نہیں اور بانی کے انڈر ٹرائل قیدی ہونے کے ناطے ان کا ذاتی معالج کے ذریعے میڈیکل چیک اپ کا حق ہے۔
فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ رول 795 کے مطابق علاج سے قبل بانی کی فیملی کو آگاہ کرنا ضروری ہے اور انہیں ذاتی معالجین کے ذریعے مناسب طبی سہولت فراہم کی جائے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی نہیں ہیں بلکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں، اور کریمنل کورٹ کے پاس ضمانت یافتہ ملزم کی کسٹڈی کو ریگولیٹ کرنے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قیدی کے علاج کے لیے حکومت ڈاکٹرز کا تعین کرتی ہے اور پرائیویٹ ڈاکٹرز کی سہولت پاکستان پرزن رولز میں موجود نہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین کو اڈیالہ جیل میں رسائی دینے کی درخواست کو خارج کر دیا۔ درخواست پر سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026