خواتین سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، صدر مملکت
Web Desk
11 February 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانی خواتین کی صلاحیت، عزم اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ خواتین سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خواتین کو تعلیم اور سائنسی قیادت میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے CEDAW کے تحت اپنے وعدوں پر قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے جامعات میں خواتین طلبا کا تناسب 50 فیصد سے تجاوز کر جانا خوش آئند ہے، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین تعلیم اور تحقیق کے میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ صبا زرداری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین انجینئرنگ، میڈیکل، کمپیوٹنگ اور بایوٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تحقیق کی قیادت کر رہی ہیں۔
صدر نے COMSTECH کے پلیٹ فارم کے تحت مسلم دنیا میں سائنسی تعاون کو فروغ دینے میں خواتین کے مؤثر کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے نرگس ماولوالا، تسنیم زہرا حسین اور مہیرہ عبدالغنی جیسی ممتاز سائنسدانوں کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کی سائنسی پیش رفت سے صحت، ماحولیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں بہتری ممکن ہے، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین پاکستان کے سائنسی مستقبل کو مزید مضبوط اور روشن بنانے میں اپنا مؤثر کردار جاری رکھیں گی۔
متعلقہ عنوانات
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
22 November 2026
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026