ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Web Desk
28 September 2026
ایشین گیمز 2026ء کے ہاکی مقابلے میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کی ہاکی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی ہے اور اس شاندار فتح کے ساتھ ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کو 1-2 کی معمولی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں قومی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے عمان کے خلاف گولز کی برسات کر دی۔ پاکستان کی فتح میں رانا وحید نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ سفیان خان نے 2، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے بعد پاکستان نے پول ’بی‘ میں مجموعی طور پر 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ ملائیشیا کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ پول میں ٹاپ پوزیشن پر رہی۔ مجموعی طور پر پاکستان نے پول مرحلے کے 5 میچز کھیلے جن میں سے 4 میں شاندار فتح حاصل کی، اور ایونٹ کے دوران پاکستان کو صرف ملائیشیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گروپ میچز کے دوران پاکستان کی مجموعی کارکردگی متاثر کن رہی، جہاں قومی ٹیم نے 5 میچز میں حریف ٹیموں کے خلاف 28 گول کیے جبکہ پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 8 گول ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
28 September 2026
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری
28 September 2026
کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت
28 September 2026
ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
28 September 2026
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
28 September 2026
ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع
28 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
28 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور
28 September 2026