بانی پی ٹی آئی کا درس امن کا ہے، ہم پرامن ہیں: اسد قیصر
Web Desk
24 September 2026
پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی کے علاقے ترکئی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے ملک میں آزاد عدلیہ، عوام کے حقیقی اختیار، آزاد خارجہ پالیسی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے 30 سال جدوجہد کی اور 4 لانگ مارچ کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان پر بے شمار جھوٹے مقدمات، شدید فسطائیت اور سختیاں کی گئیں لیکن پوری پارٹی بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
اسد قیصر نے وفاقی و پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انتظامیہ نے خیبر پختونخوا کے لیے آٹے کی سپلائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف ملنے کے بجائے پیٹرول اور بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد پرامن ہے، کارکنان کو اشتعال انگیزی سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے پیش کردہ مطالبات ہی دراصل پوری پارٹی کے متفقہ مطالبات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
24 September 2026
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
24 September 2026
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
24 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم
24 September 2026
امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق
24 September 2026
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید
24 September 2026
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا
24 September 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی
24 September 2026