پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
Web Desk
23 January 2026
صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی کے استحکام کیلئے ایک جامع اور تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
سانجھے چُلھے، سانجھے ویہڑے اور ’’اپنی چھت بھی سانجھی‘‘ کے تصور کے تحت حکومت پنجاب نے جوائنٹ فیملیز کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے جوائنٹ فیملیز کو گھروں کی توسیع کیلئے بلاسود اور آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جون 2026ء تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر تعمیر کرنے کا بڑا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسے شہری جن کے پاس اپنی زمین موجود نہیں، انہیں زمین فراہم کرنے اور گھر بنانے کیلئے بلاسود قرض دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم نواز شریف نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت 1534 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور میں 129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں میں 59 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے پلاٹس کی جلد از جلد قرعہ اندازی اور اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کے فنڈز میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی پھاٹا نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق منصوبے کے تحت 18 لاکھ 80 ہزار 81 صارفین رجسٹرڈ ہیں جبکہ 10 لاکھ 66 ہزار 559 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ اب تک پنجاب بھر میں 67 ہزار 197 گھر آباد ہو چکے ہیں جبکہ 53 ہزار 843 مکانات زیر تعمیر ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت 164 ارب 66 کروڑ روپے کے تاریخی بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں اور ریکوری کی شرح 99 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ نے دوسری قسط کی جلد ادائیگی اور صارفین کے انتقال کی صورت میں خصوصی پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت جاری کی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026