پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے
Web Desk
9 December 2025
انسداد بدعنوانی کا دن منانے کا مقصد بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے، بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے۔
انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کا مقصد معاشروں کو کرپشن سے پاک کر نے کا عزم ہے، پہلا ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004ء کومیکسیکو میں منایا گیا تھا۔
بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں گے، شہباز شریف
اقوام متحدہ نے سال 2025ء کا موضوع ’’اچھے کل کیلئے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا‘‘ قرار دیا ہے، کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے، ترقی، انصاف اوراعتماد کا نظام اسی وقت قائم رہ سکتا ہے جب بدعنوانی کے خلاف مؤثر اقدام کئے جائیں۔بدعنوانی کے بڑھتے ناسور کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اب بدعنوانی کے مرتکب ہو کر شرمندگی بھی محسوس نہیں کرتے بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں، رشوت کو حق اور ملاوٹ کو کاروبار سمجھ لیا گیا ہے، پاکستان میں دیانت، خدمت اور شفافیت کے اصولوں کو اپنا لیا جائے تو ملک سےکرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026