رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
Web Desk
5 July 2026
شکردرہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی رہنما نعمت علی خان کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں نعمت علی خان سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں اے این پی رہنما کا بیٹا، بھتیجا اور ایک ریسکیو اہلکار شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پہلے رہنما اے این پی کے گھر کو نشانہ بنایا۔ بعدازاں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی جب ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، تو ملزمان نے امدادی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں پر بھی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم ڈی ایس پی ظیراب گل اس حملے میں بال بال بچ گئے۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کے تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد پولیس کی اضافی نفری نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026