LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Web Desk

10 November 2026

راولپنڈی کی عدالت نے معروف خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کے کیس میں گرفتار شوہر احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ ملزم کو ایک دن کا ابتدائی ریمانڈ ختم ہونے پر سینئر سول جج راولپنڈی محمد نصراللہ وٹو کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کی مزید چھان بین کے لیے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے پولیس کو 4 دن کا ریمانڈ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تفتیش مکمل کر کے ملزم کو 13 نومبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کی مکمل تفتیشی رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، جس کے بعد پولیس ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر گئی۔