نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام
Web Desk
25 September 2026
عالمی حقوقِ انساني کی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے طیارے کو فرانسیسی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر فرانسیسی حکومت پر دوہرے معیار کا شدید الزام عائد کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایک طرف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی قوانین اور پاسداری کی دہائی دے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی فضاؤں سے گزرنے کا راستہ فراہم کر رہے ہیں۔
تنظیم نے فرانس کا نام لیے بغیر اس اقدام پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب فرانس ایک ایسے ملزم کو اپنے ملک کے اوپر سے پرواز کی اجازت دیتا ہے جس پر سنگین الزامات ہیں، تو کیا وہ خود بھی مجرموں کو سزا سے بچانے اور فرار فراہم کرنے میں برابر کا حصہ دار نہیں بن جاتا؟ ایمنسٹی نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری مظالم پر فرانس اور بین الاقوامی برادری کی مسلسل بے عملی کے باعث اب ان کی اخلاقی و سفارتی ساکھ سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ
25 September 2026
امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور
25 September 2026
لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور
25 September 2026
لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ
25 September 2026
80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
25 September 2026
فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان
25 September 2026
ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار
25 September 2026
امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان
25 September 2026