امریکہ میں میڈیکیڈ سے 34 لاکھ ڈالر کا فراڈ: نیویارک کی عدالت نے پاکستانی نژاد میاں بیوی کو قید کی سزا سنا دی
Web Desk
31 October 2026
امریکہ کی ریاست نیویارک کی اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ نے میڈیکیڈ صحت پروگرام سے 34 لاکھ ڈالر سے زائد کا فراڈ کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکن جوڑے کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے مطابق یہ کاؤنٹی کی تاریخ میں میڈیکیڈ فراڈ کا سب سے بڑا کیس ہے۔ عدالتی فیصلے کے تحت 45 سالہ روہیل راجہ کو 6 سے 18 سال قید جبکہ ان کی اہلیہ 45 سالہ شما عالم کو 6 ماہ جیل اور 5 سال پروبیشن کی سزا سنائی گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2020 سے 2024 کے دوران دو ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں کے ذریعے ان جعلی طبی سفر کی مد میں سرکاری فنڈز وصول کیے جو کبھی فراہم ہی نہیں کیے گئے تھے۔ مجرم قرار دیے جانے پر میاں بیوی نے 4 لاکھ ڈالر ہرجانہ فوری جمع کرایا، جبکہ عدالت نے انہیں بقایا تقریباً 30 لاکھ ڈالر بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
1 November 2026
ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار
1 November 2026
ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
1 November 2026
کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہازوں کی آمد
1 November 2026
مہنگائی کے خلاف احتجاج، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں بڑے مظاہرے
1 November 2026
گلگت بلتستان میں آج یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
1 November 2026
امریکا کا لہجہ تبدیل، ایران کی 7 شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا: محسن رضائی
1 November 2026
ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی کرنا باقی ہے: ٹرمپ
1 November 2026