LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کر دیا عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ

پاکستان نے امریکاسے پہلی بار60لاکھ بیرل خام تیل درآمدکیاہے، علی پرویز ملک

Web Desk

14 May 2026

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے پہلی بار 60 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کیا ہے جبکہ پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ کام کے مواقع ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے ملاقات کی ۔اس موقع پر امریکی ناظم الامور سفیر نیتالی بیکر بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ علی پرویز ملک نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے آگاہ کیا۔۔دونوں ممالک کے درمیان یٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پراتفاق کیا گیا۔

امریکی معاون وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے اہم رہے ہیں۔تعلقات کی حالیہ گرم جوشی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پہلی بار پاکستان نے امریکا سے 60 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کیا ہے۔

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ توانائی اصلاحات کا مقصد مقامی وسائل پر انحصار، کارکردگی میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بندرگاہی انفرا اسٹرکچر، اسٹوریج سہولیات اور ریفائنری اپ گریڈیشن میں تعاون کے امکانات موجود ہیں، تیل اور گیس کی تلاش اور معدنیات کے شعبے میں بھی مشترکہ کام کے مواقع ہیں۔