اوگرا کی نگرانی سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت آئے گی: علی پرویز ملک
Web Desk
18 July 2026
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم سیکٹر میں وسیع تر اصلاحات کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے قیمتوں کے عمل میں مکمل شفافیت آئے گی۔ دنیا ٹی وی کے معروف پروگرام ’بات نکلے گی‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت ابھی مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف نہیں گئی بلکہ یہ اس سمت میں پہلا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم سیکٹر میں اچھی اور مثبت تبدیلیوں کے لیے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم موجودہ حکومت پاکستان اور ریاست کے وسیع تر مفاد میں بہترین فیصلے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
علی پرویز ملک نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے تمام پہلوؤں اور ملکی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کرنے کے بعد ہی اس اہم اقدام کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اوگرا قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سے متعلق تمام معاملات کی سخت نگرانی کرے گی تاکہ عوام تک شفاف طریقے سے ریلیف پہنچ سکے۔ دورانِ گفتگو وفاقی وزیر پٹرولیم نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اگر کوئی بھی عنصر یا ڈیلر پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز اور انتہائی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا
18 July 2026
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان
18 July 2026
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ
18 July 2026
انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار
18 July 2026
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
18 July 2026
امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ
18 July 2026
جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج
18 July 2026
خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا
18 July 2026