پاکستان اور سعودی عرب میں معدنیات و کان کنی میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق
Web Desk
13 January 2026
ریاض میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے فیوچر منرلز فورم 2026 میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف سے ملاقات کی، جس میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی وزیر معدنیات نے کہا کہ معدنی شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سعودی عرب اپنی علمی و تکنیکی مہارت کے ذریعے پاکستان کی معدنی ترقی میں مدد فراہم کرے گا۔ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ٹیٹھیان بیلٹ میں بے پناہ معدنی صلاحیت موجود ہے، اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان سعودی جیولوجیکل سروے کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ کھاد کی پیداوار اور طبی آلات کی تیاری کے شعبے بھی مشترکہ منصوبوں کے لیے اہم مواقع فراہم کرتے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیرِاعظم اور وزیر پٹرولیم کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فورم میں پاکستان کی موجودگی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
5 October 2026
یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
5 October 2026