LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی

Web Desk

24 September 2026

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی کے الزامات کی آڑ میں سندھ حکومت کی موجودہ ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے شرجیل میمن کو مشورہ دیا کہ وہ ایم کیو ایم پر تنقید کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی سترہ سالہ کارکردگی کا حساب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پونے دو دہائیوں سے اقتدار پر براجمان حکمرانوں کو اپنی ہر ناکامی کا ملبہ ماضی پر ڈالنے کا کوئی سیاسی یا اخلاقی حق حاصل نہیں۔

علی خورشیدی نے سندھ حکومت سے سوال کیا کہ اگر تمام خرابیوں کی وجہ ماضی ہی ہے تو پچھلے 17 سالوں میں سندھ حکومت نے کراچی کے بنیادی مسائل کیوں حل نہیں کیے؟ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بتائے کہ اس نے کراچی کی معیشت، انڈسٹری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اب تک کیا عملی اقدامات کیے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ کاغذی دعوؤں کے بجائے حکمران کراچی کے انفراسٹرکچر کی زبوں حالی اور شہریوں کی بدحالی کا جواب دیں، کیونکہ عوام اب کھوکھلے بیانات سے مطمئن ہونے والے نہیں ہیں۔