LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس

علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر

Web Desk

25 September 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ مقدمے کا حتمی فیصلہ اے ٹی سی کے فاضل جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کی بنا پر یکم اکتوبر تک التوا میں ڈالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 22 ستمبر کو فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد علیمہ خان سمیت تمام 10 ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو مقررہ جدول کے مطابق آج جمعے کے روز سنایا جانا تھا۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکلا حتمی دلائل دینے کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد جج کی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ یکم اکتوبر کے لیے معطل کر دیا گیا۔