کون بنے گا آزاد جموں و کشمیر کا صدر؟ انتخاب آج ہوگا
Web Desk
24 September 2026
آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جہاں نئے چیف آف اسٹیٹ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ صدارتی دوڑ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی اور پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے سید لطیف اکبر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے ایوان میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر بھی انتخابات کے تفصیلی شیڈول کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت کونسل کی نشستوں کے لیے پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار یکم اکتوبر کی صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے، جبکہ تمام جانچ پڑتال اور مراحل کی مکمل ادائیگی کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 9 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان
25 September 2026
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک
25 September 2026
ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر
25 September 2026
چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ
25 September 2026
امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور
25 September 2026
لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور
25 September 2026
لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ
25 September 2026