کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے کشمیر کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی: سیکرٹری اطلاعات
Web Desk
6 July 2026
آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان آزاد کشمیر پولیس (ڈی آئی جی) نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پر ریاست میں بدامنی پھیلانے، پرتشدد کارروائیوں، بیرونی عناصر سے معاونت حاصل کرنے اور ریاستی و عسکری اداروں کے خلاف سنگین سازشوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے آزاد کشمیر کے دیرینہ امن کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان احتجاجی سرگرمیوں کے باعث ریاست کو مجموعی طور پر 15 ارب روپے کا بھاری معاشی نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق، عوامی حقوق کی آڑ میں شروع ہونے والی اس تحریک کو شرپسند اور ذیلی قوم پرست عناصر نے ہائی جیک کر لیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 5 جولائی کی ہڑتال کی کال کو عوام اور تاجر برادری نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پہلے ہی سستے آٹے اور سستی بجلی کی مد میں عوام کو اربوں روپے کی بڑی سبسڈی فراہم کر چکی ہے، مگر یہ کمیٹی انتخابات میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جو جمہوری عمل پر براہِ راست حملہ ہے۔
سیکرٹری اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ یہ کمیٹی امجد ایوب مرزا جیسے نامی گرامی ملک دشمن عناصر سے معاونت حاصل کر رہی ہے اور اس کے سرغنوں کے خلاف 79 مقدمات درج ہیں۔ کمیٹی کی قیادت اپنی تقاریر میں پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف عوام اور فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسا رہی ہے۔ مئی 2023ء سے اب تک سرکاری دفاتر اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے، پولیس سے اسلحہ چھیننے، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو یرغمال بنانے، اور راشن کے ٹرک لوٹنے جیسے واقعات میں یہی عناصر ملوث رہے ہیں۔ مزید برآں، یہ عناصر چندہ جمع کر کے منشیات اور اسلحہ اکٹھا کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی پرانی تصاویر شیئر کر کے حکومت مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
ڈی آئی جی اس موقع پر ڈی آئی جی اور ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے مسلح جتھوں نے متعدد مقامات پر راشن سے بھرے ٹرک لوٹے ہیں، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز نے یہاں آنے سے گریز کیا، تاہم اب راستے کلیئر کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راولاکوٹ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ 5 جولائی کو ڈڈیال میں فائرنگ سے مزید 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان نے سوشل میڈیا پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 4 جولائی کو جو فائرنگ ہوئی وہ ہجوم میں موجود مسلح افراد کی اپنی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہجیرہ میں سڑکوں کی بندش کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 3 خواتین (بشمول دو زچگی کے کیسز اور ایک دل کی مریضہ) جاں بحق ہوئیں، جبکہ کارکنان نجی گاڑیاں روک کر شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کرتے اور سرکاری ملازمین پر تشدد کرتے رہے ہیں۔
پولیس حکام نے واضح کیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 17 احتجاجی کارکنوں کے قبضے سے مہلک ہتھیار اور کیلوں والے ڈنڈے برآمد کیے گئے ہیں، اور اب کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کے پاس واحد راستہ یہی بچا ہے کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کر دے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026