LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید,اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا

آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی

Web Desk

17 July 2026

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول اور انتظامات مکمل ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق تمام 45 حلقوں میں پولنگ 27 جولائی 2026 کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ان انتخابات میں مجموعی طور پر 846 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 38 لاکھ 4 ہزار 368 ہے، جس میں 20 لاکھ 1 ہزار 653 مرد اور 18 لاکھ 24 ہزار 715 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ اسمبلی کے 33 حلقے آزاد کشمیر کے اندر جبکہ 12 حلقے پاکستان میں مقیم جموں و کشمیر کے مہاجرین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے عمل کو پرامن اور سہل بنانے کے لیے ملک بھر میں 6 ہزار 983 پولنگ اسٹیشنز اور 10 ہزار 913 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیکیورٹی اور انتظامی تیاریاں حتمی شکل دی جا چکی ہیں۔