LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پٹرول سستا ہونے کی امید ہے: رانا ثنا اللہ مولانا زیرک سیاستدان، اسمبلی میں بیان دے کر ان سے غلطی ہوئی: رانا تنویر حسین وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ: حتمی فیصلوں کو بار بار چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

Web Desk

16 May 2026

مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور پاکستان کی جانب سے فضائی حدود (Airspace) کی بندش کے باعث بھارتی ایئر لائن ‘ایئر انڈیا’ شدید مالیاتی بحران کا شکار ہو گئی ہے، جس کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ مودی حکومت کی ناکام معاشی و سفارتی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف بھارتی ہوابازی (Aviation) کی ساکھ خاک میں مل گئی ہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کا بھارتی معیشت پر سے اعتماد بھی اٹھ گیا ہے۔

سنگاپور ایئر لائنز کی رپورٹ اور منافع میں بڑی کمی: ایئر انڈیا کی اہم شیئر ہولڈر ‘سنگاپور ایئر لائنز’ کی حالیہ رپورٹ نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کی گرتی ہوئی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق:

  • ایئر انڈیا کے سالانہ منافع میں 57.4 فیصد کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مالیاتی نقصان میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے۔

  • سرمایہ کاری میں شدید کمی کے باعث ایئر انڈیا گزشتہ چند ماہ کے دوران اپنی کئی اہم بین الاقوامی پروازیں بند کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا اثر: دفاعی اور ہوا بازی کے ماہرین کے مطابق، پاکستان کی جانب سے اپنائی گئی مؤثر اور سخت فضائی حکمتِ عملی (سیکیورٹی اقدامات) کے باعث بھارتی پروازوں کو طویل متبادل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور پاکستانی حدود کے استعمال پر پابندی نے ایئر انڈیا کے آپریشنل اخراجات اور ایندھن کے بلوں میں پناہ گزین اضافہ کر دیا ہے، جو اس کی ڈوبتی ہوئی معیشت کے لیے آخری کیل ثابت ہوا