LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

اے آئی کے زیادہ استعمال سے ذہنی صحت پر خطرناک اثرات سامنے آ گئے

Web Desk

25 January 2026

اگر آپ روزمرہ زندگی میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی ذہنی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
جرنل JAMA Network Open میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور ذہنی صحت کے درمیان براہِ راست تعلق پایا گیا ہے۔
امریکا کی 50 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 21 ہزار افراد پر کیے گئے سروے میں دریافت ہوا کہ اے آئی کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن، انزائٹی اور چڑچڑے پن کی علامات سے متاثر ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں شامل افراد سے روزانہ، ہفتے یا مہینے کے حساب سے اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کے بارے میں سوالات کیے گئے۔
محققین نے افراد کے ذاتی ڈیٹا جیسے آمدنی، تعلیمی قابلیت اور دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھا۔
نتائج کے مطابق زیادہ استعمال کرنے والوں میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ تقریباً 30 فیصد زیادہ ہوتا ہے، اور اثرات مرد و خواتین دونوں پر یکساں ہیں۔
سب سے زیادہ خطرہ 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد میں دیکھا گیا۔ تاہم، تحقیق میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اے آئی کا زیادہ استعمال ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔